نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات – Kashmir Link London

نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات، اس دوران قومی کرکٹرز شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ گھل مل گئے، ان کے جذبات اور تاثرات سننے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قیادت کی میں قومی ٹیم نے مسجد فائرنگ سانحے کے شہدا کے متاثرین سے ہیگلے اوول میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیٹنگ کوچ یونس خان نے قومی ٹیم کی جانب سے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور شہدا کے مقام پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے شہدا کو جنت میں بلند مقام عطا کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ مصباح الحق، کپتان بابر اعظم اور دیگر نے شہدا کے لواحقین میں قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ بھی تقسیم کی۔

قومی کرکٹرز نے لواحقین کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں، اس پر شہدا کے اہل خانہ نے ان کے محبت کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں ان کے دل ایک ساتھ دکھڑکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes