وزیر اعظم عمران خان کی وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر مقبول – Kashmir Link London

وزیر اعظم عمران خان کی وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

لندن (عدیل خان) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سابق کرکٹر وقار یونس اور وسیم اکرم کے ساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وسیم اکرم اور وقار یونس کے ہمراہ ماضی کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر کسی اشتہار کی لگ رہی ہے کیونکہ عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کِٹ میں ملبوس ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کی توجہ ایک چھوٹے بچے کی طرف مرکوز ہے جو کولڈ ڈرنک کو بیٹ کیطرح ہوا میں لہرا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس تصویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا، بس ا تنا بتایا کہ اُن کی اولڈ ٹائم فوٹوز کا ایک حصہ ہے۔عمران خان کی پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں اُن کی پوسٹ پر 34 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes