پاکستان کی جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست، نیوزی لینڈ میں سمیٹی شرمندگی میں کمی – Kashmir Link London

پاکستان کی جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست، نیوزی لینڈ میں سمیٹی شرمندگی میں کمی

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر نیوزی لینڈ سیریز میں شرمناک کارکردگی کی دھول کو کسی حد تک کم کردیا ہے۔

اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اس فتح کی بنیاد نوجوان بلے باز فواد عالم نے پہلی اننگز میں سنچری سکور کرکے رکھی اور دوسری اننگ میں پاکستانی سپن بائولرز نے اس فتح کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو ساتھ وکٹوں سے شکست دی۔ دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ملنے والا 88رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 27.5 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فواد عالم کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا، سپینر نعمان علی اور یاسر شاہ نے میچ میں 7، 7 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری کی امید ہے کیونکہ پاکستان کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی۔

پاکستانی سپین باولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیااور کسی موقع پر بھی پروٹیز کو جم کر کھیلنے نہیں دیا،پاکستانی باولرز نے کھیل کے چوتھے دن کے ابتدائی سیشن میں بہترین فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں کو مشکلات کا شکار کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 245 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 88 رنز درکار تھے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور جب مجموعی اسکور 22 رنز پر پہنچا تو عابد علی 17 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ این رچ نارٹ جی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جس کے فوراً بعدعمران بٹ بھی 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بناکر وکٹ کیپر کپتان کوئنٹن ڈی کوک ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔اظہر علی اور کپتان بابراعظم نے مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں بیٹسمینوں نے ملکر اسکور کو 86 رنز تک پہنچایا لیکن بدقسمتی سے اس موقع پر کپتان بابر اعظم 39 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر اظہر علی کے ساتھ فواد عالم بیٹنگ کرنے کے لئے آئے اور انہوں نے 4 گیندوں پر ایک بائونڈری لگا کر پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes