آئی سی سی پول؛ پاکستانی کپتان بابراعظم کی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو شکست – Kashmir Link London

آئی سی سی پول؛ پاکستانی کپتان بابراعظم کی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو شکست

لندن (مسرت اقبال) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک آن لائن پول میں قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے بھارتی کرکٹر اور ٹیم کپتان ویرات کوہلی کو ہرا دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے دنیائے کرکٹ میں اس وقت بہترین کور ڈرائیو شاٹ کرنے سے متعلق ایک پول کیا گیا۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے اس سوال سے متعلق چار آپشنز مداحوں کے سامنے رکھے اور چاروں ہی ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔

ان میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ماسٹر کلاس بابر اعظم کے علاوہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اور انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ شامل تھے۔ چاروں کھلاڑیوں کے مداحوں نے اپنی اپنی پسند کے کھلاڑی کی کور ڈرائیو کو ووٹ دیے، لیکن دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں نے بابر اعظم کو پسند کیا اور انھیں 46 فیصد ووٹ ملے۔

اسی طرح بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے تھے، جبکہ کین ولیمسن کو 7.1 فیصد جبکہ جو روٹ کو 1.1 فیصد ووٹ ملے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور پول میں بہترین کپتان کے مقابلے میں پاکستانی کپتان عمران خان کو کوہلی سے زیادہ ووٹس ملے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes