پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ٹی ٹونٹی ٹاکرے کی تیاریاں، قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی – Kashmir Link London

پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ٹی ٹونٹی ٹاکرے کی تیاریاں، قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

لندن (مسرت اقبال) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز گیارہ، تیرہ اور چودہ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں اس مقام پر مدمقابل ہونگی۔

واضع رہے عالمی رینکنگ میں پاکستان جنوبی افریقہ سے بہتر پوزیشن پر ہے، پاکستان 259 پوائینٹس کیساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ 252 پوائینٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ سیریز دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بہت مدد ملے گی، انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پاکستان کو ہوم گرائونڈ کا اضافی فائدہ حاصل رہے گا۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جیت ہمیشہ اچھی لگتی ہےاس پر سب کو خوشی ہونی چاہیے، ہرکھلاڑی نے محنت کی سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں، تنقید ہونی چاہیے لیکن بے معنی تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ حسن علی کا شاندار کم بیک بہت زبردست ہے۔ انہیں محنت کا پھل ملا کیونکہ انہوں نے اپنی پریکٹس سے کبھی کوتاہی نہیں برتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم کا مورال اس وقت ہائی ہے لڑکوں نے خوب جم کر پریکٹس کی ہے امید ہے وہ اس سیریز میں بھی اچھی کارککردگی دکھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes