شہدائے ماڈل ٹائون کا انصاف نہ ملنا اعلیٰ عدلیہ کے کردار پرایک سوالیہ نشان ہے: اکرم جوڑا – Kashmir Link London

شہدائے ماڈل ٹائون کا انصاف نہ ملنا اعلیٰ عدلیہ کے کردار پرایک سوالیہ نشان ہے: اکرم جوڑا

لندن (شیراز خان) صدر مجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن ڈنمارک چوہدری اکرم جوڑہ نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 17 جون کو سات سال گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک 16 شہداء کے خاندانوں کو انصاف نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کے غنڈوں اور گلو بٹوں نے ریاستی دہشت گردی کے زریعے تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر ہزار سے زیادہ سرکاری گولیاں برسائیں اور چرند پرند سمجھ کر نہتے اور معصوم لوگوں کو دن دھاڑے قتل کرڈالا تھا۔

چوہدری اکرام جوڑہ نے یاد دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے الیکش سے پہلے ایک وعدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ان کا کزن بن کر یہ کُھلے عام یہ اعلان کیا تھا کہ وہ تحریک منہاج القرآن کے قاتلوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور انصاف دلائیں گے لیکن افسوس یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل سر عام گھوم رہے ہیں جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے تھے۔

چوہدری اکرم جوڑہ نے کہا کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ کے انصاف پرایک سوالیہ نشان ہے اور قیامت کے دن انہیں سانحہ ماڈل کے ورثا کو انصاف نہ دینے پر اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہوگئی انہوں نے کہا ہمارے اعلیٰ عدالتوں کے جج نظریہ ضرورت کے مطابق چھٹی والے دن عدالت لگا کر نوازشریف اور شہبازشریف کے حق میں فیصلے صادر کردیتے ہیں لیکن قاتلوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے تمام عہدیداروں اور رفقاء نے اس موقع پر تجدید عہد کیا کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملتا وہ صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور عدلیہ اور حکومت کے آگئے انصاف کرنے کے لئے احتجاج اور مزمت کرتے رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes