پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر انہیں قومی دھارے میں شامل کرلیا؛ فخر اقبال چوہدری – Kashmir Link London

پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر انہیں قومی دھارے میں شامل کرلیا؛ فخر اقبال چوہدری

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) وہاڑی سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے بڑے بھائی اور تحریک انصاف کے سینیئر راہنما فخر اقبال چوہدری پاکستان کے دورے کے بعد واپس برطانیہ پہنچے اور تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ملک عمران خلیل، قمراقبال چوھدری اورحمزہ فخر چوھدری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئ کے سینئر راہنمافخر اقبال چوھدری نے پی ٹی آئی یُوکے کی منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی یُوکے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک پرامن ، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنانے کے لئے بہتر انداز سے اپنے کام کو منظم کرے گی اور زیادہ سے زیادہ افراد کو پی ٹی آئی کے قریب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ھے جس کے دور رس اثرات مرتب ھوں گے ۔ پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے چودھری فخر اقبال چودھری اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی برطانیہ اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes