فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپس ڈائون ہونے سے دنیا بھر میں بے چینی کی فضا – Kashmir Link London

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپس ڈائون ہونے سے دنیا بھر میں بے چینی کی فضا

لندن (کشمیر لنک نیوز) اونچی دکان پھیکا پکوان تو آپ لوگوں نے سن ہی رکھا ہوگا اور عملی زندگی میں اسکا کئی بار تجریبہ بھی ہوا ہوگا لیکن کیا کریں ہمیں عادت ہی نہیں کہ کسی سپر پاور کی غلطی پر ایسا کہیں۔ چاہے ایک ہی سال میں چند ماہ کے وقفے سے دوسری بار کسی ہفتے کے آغاز پر ایسا ہوا ہو۔ یعنی پیر کی شام دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد بیک وقت یا تو اپنے فون یا پھر وائی کے ساتھ الجھتی نظر آئی، دنیا بھر میں گویا کسی اجتماعی سرگرمی کی طرح پھیلی اس بے چینی وجہ کچھ دیر بعد صارفین کو اس وقت سمجھ آئی جب اکثریت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا۔ وہاں معلوم ہوا مسئلہ فون یا انٹرنیٹ کنکشن میں نہیں بلکہ سماجی رابطوں کے تین بڑے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے دنیا بھر کی عوام اور کارپوریٹ سیکٹر کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، مگر ہم اسے بھی بوجوہ اونچی دکان والی تشبیہ نہ دے سکے۔


حالانکہ کہ اس موقع پر فیس بک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا ’ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز بھیجنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہم اس دقّت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور ہم جلد از جلد چیزوں کو معمول کے مطابق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن پانچ گھنٹے گذرنے کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes