نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے، خوش قسمت مانباپ مرنے کے بعد ان سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں؛ پروفیسر ہاشمی

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم خاور ندیم ناصر علی اظہر علی بیرسٹر انیس علی سمیرا علی کی والدہ محترمہ ممتاز کاروباری سماجی راہنما مرحوم رانا زولفقار علی کی اہلیہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامعہ چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں بیرسٹر امجد ملک -ڈاکٹر لیاقت ملک -سالیسٹر مقبول ملک- ورلڈ وائڈ کے محمد زاھد -ڈاکٹر طارق چوہان ڈاکٹر یونس پرواز -سابق بیوروکریٹ انعام سہری -نسیم اللہ خان -اعجاز چودھری – رانا سعید بھٹی -محمد سرور چشتی کے علاوہ مقامی کاروباری مزہبی شخصیات نے شرکت کی نعت کا شرف ممتاز مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی کو حاصل ھوا۔

اس موقع پر پاکستان فیصل آباد سے آئے ھوئے ممتاز عالم دین مولانا پروفیسر مشتاق احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی وفات کے بعد انکو اولاد کی جانب سے قرآن شریف کی پڑھائی اور دعاؤں کی ضرورت ھوتی ھے مجھے آج دیکھ کر بہت خوشی ھوئی کہ دیار غیر میں بھی ایسی روحانی محفلیں منعقد ھوتی ہیں ایسے روحانی محفلیں یہاں کی نئی نسل کے لئے بہت اچھی ہیں امام مسجد مولانا عرفان چشتی نے کہا کہ جج احمد ندیم نے اپنی والدہ مذحترمہ کی پہلی برسی کے لئے بہت خوبصورت روحانی محفل منعقد کی ھم انکے والد محترم رانا زولفقار اور والد کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں میزبان سینئر جج احمد ندیم نے تمام دوست احباب کا انکی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی میں شرکت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں