برطانیہ نئے کورونا وائرس کے ہاتھوں سخت مشکلات کا شکار ہے، دعا ہے یہ مشکل وقت جلد گذر جائے – Kashmir Link London

برطانیہ نئے کورونا وائرس کے ہاتھوں سخت مشکلات کا شکار ہے، دعا ہے یہ مشکل وقت جلد گذر جائے

لیورپول (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز نوجوان کاروباری سماجی شخصیت نبیل جاوید نے پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی کاروباری شخصیات رانا امتیاز اور نسیم نیاز کے اعزاز میں لیورل پول کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں مذہبی شخصیت محمد اسحاق اور محسن رزاق مغل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رانا امتیاز کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے ہی پاکستان سے آئے ہیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کو کمال حکمت عملی سے کنٹرول کیا ہے برطانیہ آ کر پچھلے چند دنوں سے صورتحال کافی کشیدہ ہے آللہ کرے حالات بہتر ہوں اور پاکستان کے لیے فلائٹس کا سلسلہ جلد بحال ہو ۔
نسیم نیاز اور محسن رزاق مغل کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس وقت مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے، ایسے مشکل وقت میں اسے دوتوں کی ضرورت ہے جو آگے بڑھ کر اسے گلے سے لگائیں ناکہ سفری پابندیاں عائد کریں۔

کورونا وائرس وبا بارے دعا گو ہیں رب العالمین کے فضل و کرم سے ہمیں جلد اس سے چھٹکارا ملے ۔
میزبان نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ جب بھی لاہور جانے کا اتفاق ہوتا ہے تو آج کے میزبانوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے انکی مہمان نوازی قابل رشک ہوتی ہے۔ آج ہم انہیں سرزمین برطانیہ پر مشکل حالات میں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes