اولڈہم میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوارک کی مہم زور و شور سے جاری – Kashmir Link London

اولڈہم میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوارک کی مہم زور و شور سے جاری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح اولڈہم میں بھی ادھیڑ عمر افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ تواتر سے جاری اور ادھیڑ عمر افراد کو اکیس دنوں بعد ویکسین کی دوسری خوراک دی جا رہی ہے ۔

اولڈہم میں کلینک کے انچارج ڈاکٹر نسیم گل نے کہا ادھیڑ عمر افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک کی مہم کے دوران پچھلے تین دنوں سے ایک ہزار سے زائد افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسین انتہائی موثر ہے اور اس سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے برطانیہ بھر میں بے شمار افراد مر رہے ہیں، ایشیائی خصوصاً پاکستانی کمیونٹی بارے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ لاحق ہے افواہوں پر کان نہ دھریں اور کمیونٹی آگے بڑھ کر اپنی باری پہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کروائے۔

بزرگ سماجی شخصیت حاجی محمد بشیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر کورس مکمل کر لیا ہے یہ انتہائی مفید ہے لوگوں کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں برطانوی حکومت نے ویکسینیشن کی جو سیکم شروع کی ہے اس سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جان شافورس نے کہا کہ وہ ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے آئے تھے برطانیہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے کورونا وائرس ویکسین کی منظوری کے بعد کرسمس سے پہلے ادھیڑ عمر افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس سے عوام کے اندر اطمینان پایا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes