ڈزنی ونڈر لینڈ میں کمرہ؛ میک اے وش چیریٹی نے غریب پاکستانی لڑکی کی خواہش پوری کردی – Kashmir Link London

ڈزنی ونڈر لینڈ میں کمرہ؛ میک اے وش چیریٹی نے غریب پاکستانی لڑکی کی خواہش پوری کردی

لندن ( کشمیر لنک نیوز) ہر لڑکی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ ڈزنی فروزن تھیم میں اس کا بیڈروم ہو۔ بلڈ ڈس آرڈر کی شکار 13 سالہ اقرا اقبال بھی ایسی خواہش رکھتی تھی۔ میک اے وش کے والینٹیئرز نے جب اس مقامی ہسپتال کا وزٹ کیا جہاں وہ بلڈ ٹرانسفیوژن کے لئے زیرعلاج تھی تو اس نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈزنی فروزن تھیم میں اس کے فیورٹ کریکٹر پرنسس ایلزا کے طور پر اس کا بیڈروم ہو۔

میک اے وش پاکستان نے اس کی یہ خواہش پوری کردی اور ڈزنی فروزن تھیم کے ساتھ اقرا اقبال کیلئے بیڈروم ازسرنو تخلیق کیا اس میں اقرا اقبال اپنے فیورٹ ڈزنی کریکٹر پرنسس ایلزا جیسے ڈریس میں تھی اور پرنسس اینا اپنی بہن سے ملاقات کے لئے آئی۔

معروف ٹی وی اینکر شفاعت علی نے اس بیڈروم کی چابی اقرا اقبال کے حوالے کی، جب اقرا نے اس بیڈروم کا دروازہ کھولا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کیونکہ اس نے جو کچھ سوچا تھا ہر چیز اس کے مطابق تھی۔ اس کام کو اس کے والدین اور بچوں کے ساتھ شیئر کیا گیا جو اس کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ میک اے وش ٹیم نے اس کی خواہش کو مکمل کرنے کیلئے زبردست کاوشیں کیں اور وہ بھی اس پر خوش تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes