امریکا میں 2 لڑکیوں کی ٹیکسی چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر پاکستانی ڈرائیور قتل – Kashmir Link London

امریکا میں 2 لڑکیوں کی ٹیکسی چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر پاکستانی ڈرائیور قتل

لندن(کشمیر لنک نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننےکی کوشش کی تھی۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔

میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes