پی ٹی آئی رہنما چوہدری مالک اور چوہدری فاضل کے چچا کی وفات پر کمیونٹی رہنمائوں کا اظہار تعزیت – Kashmir Link London

پی ٹی آئی رہنما چوہدری مالک اور چوہدری فاضل کے چچا کی وفات پر کمیونٹی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

بریڈفورڈ ( آصف قریشی ) پاکستان تحریک انصاف کشمیر نارتھ کے صدر چوہدری محمد مالک اور تحریک انصاف کشمیر ڈیوزبری کے صدر چوہدری محمد فاضل کے حقیقی چچا محترم حاجی محمد نزیر کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف نارتھ کے سابق سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز چوہدری ، برطانیہ کے سینئر صحافی آصف قریشی نے دونوں رہنماؤں کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی
اس مقوع پر چوہدری مالک اور چوہدری فاضل نے تایا کہ انکے چچا مرحوم درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت تھے، انہوں نے میر پور میں قائم یتیم بچوں کی پناہ گاہ الشکر کے قیام سے لیکر اب تک اسکی دیکھ بھال میں چوہدری مالک کا بھرپور ساتھ دیا، انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی کمی خاندان میں ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ دریں اثنا بریڈفورڈ، ڈیوزبری، مانچسٹر اور ہیلی فیکس سمیت برطانیہ بھر سے کمیونٹی شخصیات نے چوہدری مالک اور چوہدری فاضل کے چچا کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes